ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکہ: نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے باہر جنگ مخالف مظاہرہ کرنے والے یہودیوں میں سے 200 افراد گرفتار

امریکہ: نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے باہر جنگ مخالف مظاہرہ کرنے والے یہودیوں میں سے 200 افراد گرفتار

Wed, 16 Oct 2024 09:40:16    S.O. News Service

واشنگٹن، 16/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی)امریکہ کے نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے باہر غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کے خلاف احتجاج کرنے والے 200 سے زائد یہودی مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ مظاہرین امریکہ سے اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق "یہودی وائس فار پیس" نامی تنظیم کے رضاکاروں سے تھا، جو وال اسٹریٹ کے قریب ایکسچینج کی عمارت کے سامنے "غزہ کو جینے دو" اور "نسل کشی کی حمایت بند کرو" جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اگرچہ وہ عمارت میں داخل نہیں ہو سکے، لیکن کچھ مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے مزید تفصیل بتائے بغیر کہا ہے کہ ۲۰۶؍ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ مظاہرین دفاعی کانٹریکٹروں اور ہتھیار سازوں کے خلاف غصہ کا اظہار کر رہے تھے۔جبکہ دیگر مظاہرین اسرائیل کے لبنان پر حملے کی مخالفت کر رہے تھے۔سوشل میڈیا ایکس پر جیوش وائس فار پیس نےلکھا کہ سیکڑوں یہودی بھائیوں نے نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے سامنے اسرائیل کوہتھیار دینا  بند کرنے اور نسل کشی سے منافع کمانا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔

واضح رہے کہ یہ مظاہرہ اسرائیلی مظالم کے خلاف تازہ ترین آواز ہے۔اس جارحیت میں ۴۲؍ ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے ہیں۔اس کے علاوہ اسرائیل کے ذریعے خطے کی ناکہ بندی کے سبب انسانی امداد کی ترسیل مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔


Share: